17 جولائی 2013 - 19:30
نیلسن منڈیلا 95 ویں سال کے ہوگئے

جنوبی افریقہ کے سیاہ فام سابق صدر نیلسن منڈ یلا آج 95 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔18 جولائی کو نیلسن منڈیلا کی پیدائش کا دن اقوام متحدہ کے تحت ، منڈیلا ڈے کے طور پرمنایاجاتا ہے۔منڈیلا نسلی امتیازات کے خلاف جدوجہد کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

ابنا: جنوبی افریقہ کے سیاہ فام سابق صدر نیلسن منڈ یلا آج 95 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔18 جولائی کو نیلسن منڈیلا کی پیدائش کا دن اقوام متحدہ کے تحت ، منڈیلا ڈے کے طور پرمنایاجاتا ہے۔منڈیلا نسلی امتیازات کے خلاف جدوجہد کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ اس وقت منڈیلا ،پریٹوریا کے اسپتال میں 5 ہفتوں سے زیرعلاج ہیں۔ پھیپھڑوں کے انفکیشن میں مبتلا منڈیلا کی سالگرہ پرجنیوا میں اقوام متحدہ یورپین ہیڈ کوارٹر میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، مجاہدِ آزادی، بہادر سیاسی قیدی، امن کا پرچارکرنیوالے، قوم کے مسیحا نیلسن منڈیلا کو تدبر، جرات اور خود داری کی مثال کہاجاتاہے۔

.......

/169